Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان اپنی منیجر کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

پوجا ددلانی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سال 2012 سے وابستہ ہیں
شائع 01 جون 2024 09:29pm

بالی وڈ کنک شاہ رخ خان وہ شخصیت ہیں جن کے آگے دولت بھی سر جھکا لیتی ہے۔ دنیا کے مالدار ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے شاہ رخ خان کے ساتھ رہنے والے لوگ بھی دولت مند ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی منیجر ’پوجا ددلانی‘ کو ماہانہ کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟

پوجا ددلانی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سال 2012 سے وابستہ ہیں۔ پوجا شاہ رخ خان کے روزمرہ کے کاموں کو شیڈول کرتی ہیں ، اس کے علاوہ وہ ان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کاروباری معاملات کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ددلانی کو 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں، جبکہ پوجا سالانہ وہ 7 سے 9 کروڑ روپے وصول کر رہی ہیں۔

2021ء میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں ’پوجا ددلانی‘ کی کل دولت کی مالیت 40 سے 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ پوجا میں مالی طور پر مستحکم اور کامیاب خاتون ہیں۔

IPL

Bollywood actor

Shahrukh Khan