Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنازے میں لی گئی تصویر کی حقیقت کیا ؟ یاسر نواز نے تفصیلات بتا دی

یاسر نواز نے نمازِ جنازہ میں شرکت کے دوران کیمرے میں قید کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

طلعت حسین کی تدفین کے دن نمازِ جنازہ میں لی جانے والی تصویر یاسر نواز کے گلے کا طوق بن گئی ۔ لیکن اب پاکستانی اداکار اور پروڈوسر یاسر نواز نے سوشل میڈیا کے زریعے وضاحت پیش کر دی ہے ۔

لیجنڈری اداکار طلعت حسین جنازے میں شوبز سے وابستہ نامور شخصیات اور مرحوم اداکار کے اہل خانہ کے دکھ میں شامل تھے کہ یاسر نواز کو اپنے موبائل فون سے کسی کی تصویر عکسبند کرتے دیکھا گیا تھا۔

جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی مداحوں نے یاسر نواز کی اس حرکت کو غیر اخلاقی قرار دیا۔

تاہم منفی تبصروں سے پریشان یاسر نواز نے آخر کار تصویر کا راز دلچسپ انداز میں افشاں کیا ۔

ایپ انسٹاگرام پر یاسر نواز نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے وائرل اسکرین شارٹ کے ساتھ اپنے کیمرے سے لی گئی تصویر کا کولاج دکھایا۔

یاسر نواز نے دراصل اس دوران جنازے کی نہیں بلکہ لیجنڈری اداکار مرزا نذیر بیگ عرف ’ندیم بیگ‘ کی تصویر لی تھی جنھیں یاسر نواز نے اپنا مینٹور قرار دیا۔

یاسر نواز کی جانب سے حقیقت سامنے آنے کے بعد بھی کئی صارفین انکے خلاف بات کرتے نظر آئے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ، چاہے کچھ بھی ہو یاسر نواز کو اس سنجیدہ موقع پر فون نہیں استعمال کرنا چاہتے تھا۔ وہ اپنے مینٹور کی تصویر کسی اور تقریب میں بھی لے سکتے تھے۔

Talat Hussain Funeral

Yasir Nawaz