Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غور نہیں ہے، رانا ثنا اللہ

ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتےہیں، مشیر برائے سیاسی امور وزیراعظم
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 09:44am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غور نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی جماعت کے خلاف پابندی کا کوئی مواد موجود ہے تو اسے پہلے کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ فیصلہ کرے گی تو پھر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سےمسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں۔

عمران خان کی ’ریاست مخالف ٹوئٹ‘: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3 سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف فتنہ اورفساد ہے،ایجنڈا کوئی اورہے، شاید بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں۔

مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجےاورپیرائے میں بات کرنی چاہیے، ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےاسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی کی سوچ اورفطرت کےمطابق ہینڈل کیاجائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔

imran khan

Rana Sanaullah

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Imran Khan Tweet