Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجلینا جولی کی بیٹی نے اپنے نام کے ساتھ ’باپ‘ کا نام ہٹانے کیلیے پٹیشن دائر کردی

شیلوہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے 6 بچوں میں تیسرے نمبر پر ہیں

ہولی وڈ کی مشہور سابق جوڑی انجلینا جولی اور بریٹ پٹ کی بیٹی نے اپنے نام کے ساتھ ’باپ‘ کا نام ہٹانے کے لیے پٹیشن فائل کردی۔

خیال رہے کہ اداکار اور ڈائریکٹر انجلینا جولی کے سابقہ شوہر بریٹ پٹ آسکر ایوارڈ یافتہ ہیں۔ 10 برس شادی کے بعد 2016 میں انجلینا جولی نے بریٹ پٹ سے طلاق کی درخواست دی اور 2019 میں دونوں کی شادی ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا جبکہ طلاق کا کیس بچوں کی کسٹڈی اور مالی تنازعات کی وجہ سے ابھی تک جاری ہے۔

اب ان کی بیٹی 18 سالہ بیٹی شیلو جولی پٹ نے اپنے نام سے ’پٹ‘ ہٹانے کے لیے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی۔ ان کا موجودہ پورا نام شیلو نوول جولی پٹ ہے۔ شیلوہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے 6 بچوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔