Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت انتخابات: مودی نے مہنگی ترین ڈیجیٹل مہم چلا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

الیکشن جیتنے سے پہلے ہی کروڑوں روپے خرچ کر دیے
شائع 01 جون 2024 07:10pm

آج بھی انڈیا کے اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔

بھارت میں2024 کے عام انتخابات کے دوران مختلف واقعات پیش آئے،وہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی الیکشن مہم کو بہتر سے بہتر بنانے اور لوگوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مہنگی ترین ڈیجیٹل مہم کا استعمال کیا گیا۔

بات کی جائے بھارت کی سب سے بڑی جماعت بی جے پی کی تو لوک سبھا انتخابات کی ڈیجیٹل مہم میں نریندر مودی سب سے آگے رہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی جماعت نے انتخابی سرگرمی میں گوگل اشتہارات میں 116 کروڑ روپے خرچ کیے۔ جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس انتخابات کی ڈیجیٹل مہم چلانے میں 45.4 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

وہیں دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت کی دیگر سیاسی و علاقائی جماعتوں کی جانب سے اپنی ڈیجیٹل الیکشن مہم میں بالترتیب 21.2 کروڑ روپے سے 9.23 کروڑ روپے خرچ کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی نے اپنی ڈیجیٹل انتخابی مہم کو چلانے میں جہاں سب سے زیادہ خرچہ کیا وہیں انتخابی مہم کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر 80 انٹریوز بھی دیے ہیں۔

Narendra Modi

Indian Media

Indian election