Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کی تجویز پر اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ

عالمی مالیاتی ادارے کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 07:28pm

آئی ایم ایف کی تجویز پر اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق الیکشن سال کی وجہ سے رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کو 61 ارب روپے کی اسکیمیں دی گئیں، تعلیم اور صحت کے بجٹ پر بھی کٹ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے نئے پروگرام میں صوبوں کے اخراجات میں شفافیت لانے اور صوبائی ٹیکس وصولی کے اختیارات ایف بی آر کو دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کا ترقیاتی بجٹ 26 ارب روپے سے کم کرکے 17 ارب روپے کرنے جبکہ تعلیمی شعبے کا ترقیاتی بجٹ 83 ارب روپے سے کم کے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 204 ارب روپے کی کٹوتی

بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، آئی ایم ایف قرض کے تناظر میں اہمیت بڑھ گئی

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سڑکوں، شاہراہوں اور موٹرویزے کا ترقیاتی بجٹ 245 ارب روپے سے کم کرکے 173 ارب روپے مختص کرنے کی بھی تجویزدی ہے۔

economic crisis

Pakistan Inflation

IMF Tax

New IMF Program