Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر: غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ایس ایچ اوز سمیت 16 اہلکار معطل

اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کردی گئی
شائع 01 جون 2024 05:08pm

ڈی آئی جی سکھرپیرمحمد شاہ نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 16اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں 2 ایس ایچ اوز، 2 اے ایس آئی، 2 ہیڈ محررشامل ہیں۔ معطل پولیس افسران اوراہلکاروں کےخلاف عوامی شکایات بھی درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق اہلکارایرانی تیل کی فروخت اورسماجی برائیوں میں ملوث تھے، اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کردی گئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق اہلکاروں کا تعلق سکھر، گھوٹکی اورخیرپور کے اضلاع سے ہے۔

police

Sindh Police

Corruption in Sindh