Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

تین افراد زخمی، پاک کالونی میں چھاپے کے دروان پولیس پر فائرنگ، اضافی نفری طلب
شائع 01 جون 2024 03:54pm

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قمر جاں بحق ہوگیا۔ ایک موٹر سائیکل پرسوار دو ملزمان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ہوٹل پر کھانا کھانے والے پانچ افراد نشانہ بنے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ پولیس کو جائے وقوع سے پستول کے پانچ خول ملے ہیں۔ ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

اس واقعے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے علاوہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔

دوسری طرف کراچی ہی کے علاقے پاک کالونی پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

Target Killing

THREE WOUNDED

PATEL PARA

COP KILLED