Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

اسلام آباد کی آگ قابو میں آئی تو لوئر دیر میں بے قابو ہوگئی، ہیلی کاپٹر بھی تھک گئے

لوئر دیر کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر پانچویں روز بھی قابو نہ پایا جاسکا
شائع 01 جون 2024 03:31pm

ایک طرف اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے قابو پالیا گیا تو دوسی جانگ لوئر دیر میں بھڑکی آگ بے قابو ہوئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے جنگلات میں لگی آگ کی زد میں فیصل مسجد اور ای سیون کے نواح میں واقع کلینجر اور گاندیاں گاؤں بھی آگئے جس سے ہزاروں درخت جل گئے اور جنگلی حیات بھی متاثر ہوئے۔

لیکن اس آگ کو طویل مشقت کے بعد قابو میں کرلیا گیا۔

دوسری جانب لوئر دیر کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر پانچویں روز بھی قابو نہ پایا جاسکا، ریسکیو آپریشن میں شامل دو ہیلی کاپٹر بھی ناکام لوٹ گئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان عبدالرحمٰن کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جبکہ آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے، جس سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں شامل دوہیلی کاپٹرآج آپریشن میں حصہ نہیں لے رہے، ایف سی ، ریسکیو، محکمہ جنگلات، دیر لیویز ، وائلڈ لائف اور سول ڈیفینس کے تازہ دم دستے بدستور آگ بھجانے کی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، بعض مقامات پر آگ بجھادی گئی ہے ۔

Fire in Margala Hills

Fire in Lower Dir Forest