Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو سوتے میں قتل کردیا گیا

مقتول کو تشدد کے بعد جان سے مارا گیا، پولیس
شائع 01 جون 2024 03:17pm

گوجرانوالہ میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سردار ظہور احمد کو نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد جان سے مارا گیا ہے۔

قتل کا یہ واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں پیش آیا۔

بلوچستان سے 12 غیرملکی گرفتار

پولیس کے مطابق معمر سردار ظہور احمد اپنے گھر سو رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کو تشدد کے بعد جان سے مارا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

Sardar Zahoor Ahmed

Punjab Garden Housing Scheme