Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی ورلڈ کپ شروع، افتتاحی تقریب میں کیا ہوگا؟

تقریب میں معروف گلوکار شرکت کریں گے
شائع 01 جون 2024 03:08pm
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

دنیائے کرکٹ کا بڑا میلا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں سجنے کو تیار ہے تاہم افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہوگا اور پہلا میچ کب ہونے جا رہا ہے، اسی حوالے سے آپ کو بتائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا میچ 1 یکم جون کی شام یعنی بھارت اور پاکستان میں 2 جون کی صبح پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

اوپننگ میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، کُل 20 ٹیمیں امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے اسٹیڈئیمز میں مقابلہ کریں گی۔

جبکہ افتتاحی تقریب امریکہ میں گرینڈ پریری اسٹیڈئیم دلاس کے شہر ٹیکساس میں منعقد ہوگی۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں 55 میچز یکم جون سے 30 جون تک کھیلے جائیں گے۔

عالمی اسٹینڈرڈ وقت کے مطابق ہفتے کی شام 6 بجے تک تقریب شروع ہوگی۔

’ورلڈ کپ سر پر ہے، کھلاڑیوں کو ذمے داری لینی ہوگی‘

دوسری جانب افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار ڈی جے اینا، ڈیوڈ ربر، راوی بی، الٹرا ایرفان ایلوز، اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا کے لیے روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو شیڈول ہے۔

Pakistan Cricket Team

America

Opening ceremony

ICC T20 World Cup

international stadium