Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہوائی جہاز کی سب سے خراب نشست جس پر کبھی بیٹھنا نہیں چاہئیے

ان سیٹوں پر کیوں نہیں بیٹھنا چاہیے
شائع 01 جون 2024 03:22pm

فضائی سفر کے عادی افراد ہمیشہ اپنے لیے بہترین نشست کے انتخاب کو ترجیح دیتے ہیں، تاکہ وہ سفری سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں اور ان کا پورا سفر آرام سے گزر جائے۔

اگر آپ بھی فضائی سفر کے عادی ہیں تو یقیناً اب تک ہوائی جہاز کی بہترین نشستوں سے واقف ہوگئے ہوں گے۔ جیسا کہ مسافر عام طور پر بکنگ کے دوران اپنی پسند کی سیٹ کا انتخاب کرلیتے ہیں۔

وزٹ ویزا کے حامل تمام افراد کا مکہ میں داخلہ بند

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاز کی سب سے خراب سیٹیں کہاں ہوتی ہیں؟

سیاحت اور سفر کے ماہرین جہاز میں آخری سیٹ پر بیٹھنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں۔

انہوں نے اس انکار کی چار وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔

اگر آپ بھی سفری تکلیفات سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلی مرتبہ ان نشستوں کی بکنگ سے بچنا نہ بھولیے گا۔

سب سے پہلی اور بنیادی وجہ تو یہ ہے کہ آخری سیٹیں جہاز کی دیوار سے چپک جاتی ہیں، جس کی وجہ سے سیٹ کو پیچھے سے سیدھا کرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور اس طرح پوری فلائٹ میں بیٹھنے میں دشواری ہوتی ہے، خاص طور پر طویل پروازوں میں اس سیٹ پر بیٹھنا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

کینیڈا جانے کے خواہشمند کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے بڑی خبر

دوسری بات یہ کہ آخری سیٹ ہوائی جہاز کے انجن کے قریب ہوتی ہے، جس کے شور شرابے کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ تکلیف ہوگی۔ ہوسکتا ہے اس کا ناقابل برداشت شور آپ کی گھبراہٹ اور آرام میں خلل کا باعث بن جائے۔ لمبے سفر کے دوران اس سیٹ کی بکنگ نہیں کرانی چاہیے۔

تیسری وجہ سیٹ ہوائی جہاز میں باتھ رومز کے قریب ہوتی ہے، جسے زیادہ تر مسافر ترجیح نہیں دیتے۔

چوتھی اور آخری وجہ یہ ہے، آخری نشستیں آپ کو ہوا کے تیز جھٹکوں کا احساس دلاتی ہیں، جو عام طور پر بہت سے مسافروں میں گھبراہٹ کا باعث بنتی ہیں۔

lifestyle

travelling

AIROPLANE