Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر سے ناراض ویتنامی سفیر کی اہلیہ مل گئیں

اسلام آباد پولیس نے سفیر کی اہلیہ کو شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا۔
شائع 01 جون 2024 05:39pm

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کا سراغ لگا لیا ۔ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کہاں سے ملیں؟ پولیس نے بتا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ویتنامی سفیر کی اہلیہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئیں تھیں۔ انہیں انکے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

ویتنامی سفیر کی اہلیہ کو چار گھنٹے سے لاپتہ تھیں۔ اسلام آباد کے ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسن جہانگیر وٹو نے خا بتایا کہ ’خاتون سیکٹر ایف نائن پارک میں واقع میگا زون میں سوئمنگ اور بولنگ کرنے گئی ہوئی تھیں۔‘

ان کا کہنا تھا ’ویتنامی سفیر کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ شوہر سے ناراض ہو کر گئی تھیں۔ خاتون کے بقول ان کا گھر میں دل نہیں لگ رہا تھا لہٰذا وہ گھر سے نکل آئیں، انہیں کچھ نہیں سمجھ نہیں آئی۔‘

اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ خاتون کو چار گھنٹوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق ویتنامی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ہفتے کی صبح ایف ایٹ ون سے بیوٹی پارلر جانے کے لیے نکلیں اور اس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

واضح رہے کہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے۔

سفارت کار کی اہلیہ کی گمشدفی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں تھیں ، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی سٹی موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے تلاش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔

VIETNAM AMBASSADOR PAKISTAN

Vietnamese ambassador's wife

Nguyen Tien Phong