Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلجیت دوسانجھ فلم کے لیے بلال سعید کا گانا تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین اس گانے کے بول سےناراض ہیں
شائع 01 جون 2024 02:24pm

دلجیت دوسانجھ ایک بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار ہیں جنہوں نے بہت سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں یہاں اتنا ہی پیار کیا جاتا ہے جتنا انہیں ہندوستان اور بیرون ملک میں پسند کیا جاتا ہے۔ یہ اسٹار ہندی اور پنجابی دونوں زبانوں میں کئی ہٹ فلمیں دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم ”جٹ اینڈ جولیٹ3“ سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ یہ فلم ایک لو اسٹوری ہے ، جسے کامیڈی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جی میں رب ہندا “جٹ اینڈ جولیٹ 3 “کا نیا گانا ہے اور اس میں کوئی اور نہیں، بلکہ پاکستانی اسٹار بلال سعید شامل ہیں۔ اس گانے کو بلال سعید کی آواز کے ساتھ انتہائی رومانٹک انداز میں فلمایا گیا ہے۔

جی میں رب ہندا کی شوٹنگ بیرون ملک ایک خوبصورت مقام پر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس گانے کے بول سے بہت زیادہ خوش نہیں ہیں۔ گر چہ یہ گانا کل ہی سامنے آیا ہے اور اسے صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities