Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا عام مارکیٹ سے بھی مہنگی ملنے کا انکشاف

آٹا، چاول، چینی سب کے دام عام مارکیٹ سے زیادہ
شائع 01 جون 2024 02:16pm

عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء کے دام اوپن مارکیٹس سے بی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام قسم کے چاول عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے فروخت ہو رہے ہیں۔ سپرباسمتی چاول یوٹیلیٹی سٹورزپر اوپن مارکیٹ سے 15روپے مہنگے فروخت ہو رہے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سپر باسمتی کی قیمت 320 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں یہی چاول 305 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 212 روپے والا ٹوٹا باسمتی چاول 225 روپے میں دستیاب ہے۔ 306 روپے قیمت والا سیلا چاول بھی عام مارکیٹ کی نسبت 38 روپے 58 پیسے مہنگا ہو کر 345 روپے میں مل رہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کی قیمت میں فرق 956 روپے تک پہنچ گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2740 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1784 روپے میں دستیاب ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 40 کلو آٹا 3568 روپے میں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 5480 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے تقریباً 12روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 155 اور اوپن مارکیٹ میں 143 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

utility stores

Excessive Rates