Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

امریکی نژاد ماڈل مس پاکستان ورلڈ منتخب

لڑکوں کے ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان ورلڈ عثمان جنجوعہ اور مسٹر پاکستان یونیورسل علی جاوید کو میڈلز پہنائے گئے
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 03:08pm

لاہور میں ”مس پاکستان 2024“ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاتح حسیناؤں کو مس پاکستان ورلڈ اور مس پاکستان گلوبل کا پہنایا گیا۔ مقابلے میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ ماڈلز لڑکے اور لڑکیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مس پاکستان مقابلوں کی تاج پوشی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی، امریکی نژاد پاکستانی شہری ڈاکٹر رابیل اسلم 2024 کی خواتین کیٹگری میں نئی مس پاکستان ورلڈ منتخب ہوئیں، جبکہ نوجوان لڑکیوں کی کیٹگری میں مس پاکستان ورلڈ وجیہہ احسان کے نام رہا۔

ملائکہ نے ارباز کے بعد ارجن کپور کو بھی دھوکہ دے دیا؟

تقریب میں پاکستان کی سب سے خوبصورت لڑکیوں اور لڑکوں کے 8 ناموں کا اعلان کیا گیا۔ لڑکیوں کے مقابلے میں مس پاکستان یونیورسل کوکب محمود اور مس پاکستان گلوبل کا تاج مہوش بٹ اور وردہ منیر راؤ کے حصے میں آیا۔

تقریب کی آرگنائزر سابق مس پاکستان ورلڈ سونیا احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں کو پاکستان میں بھی پذیرائی ملنی چاہیئے، لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی ایسے ایونٹس کریں گے۔

سلمان خان پر حملے کیلئے اسلحہ پاکستان سے آیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لڑکوں کے ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان ورلڈ عثمان جنجوعہ اور مسٹر پاکستان یونیورسل علی جاوید کو میڈلز پہنائے گئے۔

Miss Pakistan

Rabail Aslam