Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہراہِ کاغان جھیل لولوسر، بیسر تک بحال کردی گئی

سیاح برف سے ڈھکی جھیل لولوسر کا نظارہ کرسکیں گے، سیاحوں نے سرد مقامات کا رخ کرنا شروع کردیا
شائع 01 جون 2024 01:54pm

مقامی انتظامیہ نے شاہراہ کاغان کوجھیل لولوسر اور بیسر تک بحال کردیا۔ اس اقدام سے سیاحوں کو دل کش نظاروں سے محظوظ ہونے کا بھرپور موقع ملے گا۔

شاہراہِ کاغان کی بحالی کی بدولت سیاح برف سے ڈھکی جھیل لولوسر کا آسانی سے نظارہ کرسکیں گے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ شاہراہِ کاغان کو10 جون تک بابو سرٹاپ تک بحال کردیا جائے گا۔

ملک بھر میں شدید گرمی جھیلنے پر مجبور شہری قدرے ٹھنڈے اور دل کش نظاروں سے مالا مال علاقوں کی سیر کے لیے بے تاب ہیں۔ ملک بھر کے سرد اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Kaghan

LULUSAR LAKE

BESAR JHEEL