Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شبھمن گل کو بھارتی اداکارہ نے آئینہ دکھا دیا؟

بھارتی اداکارہ اور شبھمن گل کی شادی سے متعلق خبر وائرل تھی
شائع 01 جون 2024 01:52pm
تصاویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصاویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور بلے باز شبھمن گل اور اداکارہ سے متعلق افواہ پر اب اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں شبھمن گل اور اداکارہ ردھما پنڈت سے متعلق خبر گرم تھی، جس کے مطابق ردھما اور شبھمن کی شادی ہونے جا رہی ہے۔

تاہم اس خبر پر اب اداکارہ نے ردعمل کے ساتھ ساتھ کچھ ایسا کہا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اکنامکس ٹائمز سے بات چیت میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کچھ لوگوں کا خیال ہے، کچھ لوگوں نے یہ کہانی گڑی اور اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شبھمن گل کو جانتی تک نہیں ہوں، یہ انتہائی بےہودہ عمل ہے۔

سلمان خان پر حملے کیلئے اسلحہ پاکستان سے آیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں، میں اس سب سے تنگ آ چکی ہوں، یہی وجہ ہے کہ بالآخر میں نے ردعمل دینے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ سنگل ہیں اور شادی کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس افواہ کے بعد کوئی بھی صحیح انسان نہیں آئے گا، جبکہ خواہش کا اظہار بھی کیا کہ میں بھی شادی کر کے سیٹل ہونا چاہتی ہوں۔

Indian Media

Marriage

rumors

shubhman gill

Ridhima Pandit