عمران خان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے، عظمیٰ بخاری
حکومت پنجاب کی ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی پر کمیشن بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف بھی کمیشن بنائیں۔
شیر افضل مروت پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے فارغ، ’اب کوئی مجھ سے بھیک نہ مانگے‘
انہوں نے کہا کہ رؤف حسن صوبوں کو ایک دوسروں کے خلاف کھڑا کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، رؤف حسن نے کہا تھا کہ بلوچستان پہلے ہی ساتھ نہیں، خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کمیشن اس لیے بنانا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی یہ سب کیوں کررہے ہیں، ان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے، 9 مئی بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ہی کیوں کرتی ہے؟
صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہیں، تشدد اور انتشار ان کی شخصیت کا حصہ ہے، ان کے اکاؤنٹ پر اب تک ٹوئٹس موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے پارٹی اور عمران خان کے مقدمات سے الگ ہونے کا مطالبہ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کو سمجھنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں، والدین سے ہاتھ جوڑ کرکہتی ہوں بچوں کو انتشار سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے غلطیاں ہوئیں، وہ تصحیح کرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.