Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

عدالت میں ہتک آمیز رویہ، وفاقی سیکرٹری کی مشروط معافی کے بعد رہائی

توہین عدالت پر عمر ملک کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 09:06pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

راولپنڈی کی ضلعی عدالت میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر زیر حراست وفاقی سیکرٹری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک کو توہین عدالت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے نامناسب، ہتک آمیز رویہ اور بدتمیزی کرنے کا سخت نوٹس لیا تھا۔

کراچی میں رات گئے فائرنگ کے چار واقعات، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، 7 زخمی

واضح رہے کہ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال نے توہین عدالت پر فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالتی حکم پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کردیا۔ عدالت نے سرکاری افسر کو آئندہ محتاط رہنےکا حکم بھی دیا ہے۔

ایف بی آر نے اپنے چار کرپٹ افسران کی نشاندہی کردی

محمد عمر ملک ایک مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

Contempt of Court

Federal Secretary Arrested