Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اے سی جیسی ٹھنڈی ہو اکیلئے ائیرکولر کمرے میں کس جگہ رکھنا چاہئیے؟

ایئر کولر کو درست طریقے سے ترتیب دیا جائے
شائع 01 جون 2024 01:20pm

گرمیوں کے تپتے دنوں میں جب سورج آگ برساتا ہے تو گرمی کم کرنے کے ذرائع بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ جب درجہ حرارت تیزی سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے تو پنکھے بھی گرم ہوا دینے لگتے ہیں۔ جبکہ ہر وقت اے سی کا بل افورڈ کرنا بھی مشکل ہے۔

ایسی صورت میں ایئر کولر کسی نعمت سے کم نہیں، جو گرمی دور کر کے راحت فراہم کرتا ہے۔

اگر ایئر کولر کو درست طریقے سے ترتیب دیا جائےتو یہ اے سی جیسی کولنگ دیتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایئر کولر کو کمرے میں مناسب جگہ پر نہیں رکھا جاتا ہے۔

صحیح جگہ پر نہ رکھنے کی وجہ سےبھی یہ گرم اور چپچپی ہوا دینے لگتا ہے۔

کولر کا فائدہ اٹھانے کے لیے کمرے میں اچھی وینٹیلیشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔

کولر کو کسی ہوادار جگہ پررکھنازیادہ مناسب رہتاہے،اسے ہوادارجگہ پر رکھیں ، نہ کہ دیوار کے ساتھ چپکا دیں۔

بہتر ہے کہ اسے کھڑکی کے پاس رکھا جا ئے۔

ایئر کولر کو کھڑکی کے پاس رکھنے سے کمرے میں ٹھنڈی ہوا آئے گی اور نمی کی سطح بھی کم ہوگی۔اور چپچپاہٹ بھی نہیں ہوگی

lifestyle

Summer

Air Cooler