Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

اگلے تین مہینےبجلی کے بھاری بل بھرنے کیلئے تیار ہوجائیں، نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 09:54pm

پہلے ہی مہنگائی کا عذاب جھیلتے عوام پر نئی مصیبت نازل ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

فیصلہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے وصولیاں جون، جولائی اور اگست 2024 کے بلز میں کی جائیں گی۔ مذکورہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

حکومت نے پاور ٹیرف سبسڈی کی مد میں 681 ارب مختص کردیے؟

نیپرا کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق جون میں ایک روپے 90 پیسے جبکہ جولائی اور اگست میں ترانوے پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کیے جائیں گے۔ فیصلے سے صارفین پر 86 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔

نیپرا نے بجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔

nepra

Quarterly Adjustment