Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

سوشل میڈیا پر کھلاڑی سے متعلق ویڈیو وائرل
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 02:00pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ سینٹر گولز/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: ایکس/ سینٹر گولز/ ویڈیو اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں کھلاڑی کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔

سعودی عرب کی فٹبال ٹیم النصر کلب کے اسٹار کرسٹیا رونالڈو میچ کے دوران شکست پر رونے لگ گئے، جبکہ دیگر کھلاڑی بھی شکست پر مایوس دکھائی دیے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز النصر اور الہلال کے درمیان کنگز کپ کے فائنل میچ کے دوران کانٹے دار مقابلہ متوقع تھا، جو کہ بالآخر الہلال نے جیت ہی لیا۔

میچ کے دوران الہلال کلب کی جانب سے سربیا کے الیگزینڈر مترووک نے پہلے برتری حاصل کی، جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں ایمن یحیٰ کی جانب سے اسکور کو برابر کیا گیا تھا۔

واضح رہے میچ کےدوران النصر کے ڈیوڈ سپینا کو 3 ریڈ اکرڈز بھی ملے، جبکہ میچ پنالٹی ککس تک چلا گیا تھا، تاہم میچ الہلال کلب جیتنے میں کامیاب رہا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان نے اب تک کتنی سیریز جیتیں؟

پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو شکست پر افسردہ دکھائی دیے تھے، جبکہ سامنے آنے والی فوٹیج میں کھلاڑی کو پھوٹ پھوٹ کر روتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دیگر ساتھی ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے اور سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں

آنکھوں میں تکلیف، چہرے پر مایوسی کے آثار بھی کرسٹیانو کے چہرے پر دکھائی دے رہے تھے، گویا جس طرح ایک بچہ میچ ہارتے ہوئے روتا ہے، بالکل اسی طرح کھلاڑی بھی روتے دکھائی دیے۔

Cristiano Ronaldo

footballer

Viral Video

cry