Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: کیمیکل فیکٹری سے زہریلے دھویں کا اخراج، علاقہ مکینوں کی حالت غیر

زہریلے دھویں کے باعث بچے بڑے سب الٹیاں کرنے لگے
شائع 01 جون 2024 12:17pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری کے اندر سے خارج ہونے والے زہریلے دھویں سے علاقہ مکینوں کی حالت غیر ہوگئی۔

زہریلے دھویں کے باعث بچے بڑے سب الٹیاں کرنے لگے۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ فیکٹری کے باہر علاقہ مکین پہنچے تو انہوں نے بھگا دیا، دھویں کی وجہ سے بچے بڑے سب کی حالت خراب ہے۔

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے جنازہ میں جانے والوں کو لوٹ لیا

علاقہ مکینوں کی شکایت پر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس فیکٹری پہنچ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فیکٹری میں کیمیکل تیار کیا جارہا ہے، درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہونے پر ری ایکشن سامنے آیا اور پولیس پارٹی کو بھی اندر جانے میں سخت مشکل پیش آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرم اور دیگر سامان قبضے میں لے رہے ہیں، علاقہ مکینوں کی شکایت پر کارروائی کر رہے ہیں۔

Toxic Smoke

Mehran Town

Chemical factory