Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکی سفیر کا بابر اعظم اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کھیلوں کیلئے محبت پاکستان اور امریکا میں مشترکہ ہے، ڈونلڈ بلوم
شائع 01 جون 2024 12:09pm

امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے، اس حوالے سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے پیار اور جنون پایا جاتا ہےِ، گرمیوں میں بھی یہاں ہر جگہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ کھیلوں کیلئے محبت پاکستان اور امریکا میں مشترکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کررہاہے، حال ہی میں ہم نے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی۔

امریکی سفیر نے کہا کہمیں نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں سے بیٹنگ اور باؤلنگ کےگر سیکھے، امید ہے ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Donald Bloom

US Ambassador

t20 world cup 2024