Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ہیٹ ویو سے انتخابی عملے کے 33 اراکین ہلاک

مختلف ریاستوں میں اموات کا سلسلہ جاری ہے
شائع 02 جون 2024 11:53pm
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
تصویر بذریعہ: روئیٹرز

پاکستان میں جہاں گرمی اپنے جلوے دکھا رہی ہے، وہیں بھارت میں ہیٹ ویو نے حالات خراب کر دیے ہیں۔ ہیٹ ویو میں اضافے کے باعث مختلف ریاستوں میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار اور اتر پردیش میں ہیٹ اسٹروک سے 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں انتخابی عملے کے 33 اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس سے ایک روز قبل 74 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جبکہ نئی دہلی، پنجاب، ہریانہ، اڑیسہ، مدھیہ پردیش اور چندی گڑھ بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت باون اعشاریہ نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے مختلف علاقوں میں مزید دو روز تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات بھی جاری ہیں، اس دوران شہریوں خاص کر انتخابی عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے، کیونکہ کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سے بھی تجاور کر رہا ہے۔

ایسے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کی تلقین کی جا رہی ہے۔

india

death

Weather Updates

HEATWAVES