Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

نوجوان نے گرل فرینڈ دلوانے کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی

دلی پولیس کا ردعمل بھی وائرل ہو گیا
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 01:42pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات نہ ہوں، ایسا کیسے ممکن ہے، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر ہی دیتے ہیں۔

بھارتی پولیس بھی اس وقت حیران رہ گئی جب ایک شخص اپنے منفرد مسئلے کو لے کر پہنچ گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق دلی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا جس کا دلچسپ جواب دیکھ کر بھارتی میڈیا بھی متوجہ ہوا ہے۔

دلی پولیس کی جانب سے تمباکو نوشی نہ کرنے کے دن کے موقع پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس پر شیوم بھردواج نامی صارف نے ردعمل بھی دیا اور اپنا مسئلہ بھی بیان کیا۔

40 بلیوں کو کمرے میں بند کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

شیوم کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری گرل فرینڈ کب بنواؤ گے؟ میں ابھی ’سگنل‘ ہوں دلی پولیس۔

تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ/ ایکس

ساتھ ہی صارف نے کہا کہ یہ نااںصافی ہے، آپ کو میرے لیے ایک گرل فرینڈ ضرور ڈھونڈنی چاہیے۔

اس پر دلی پولیس کا کہنا تھا کہ سر! ہم اسے ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، (اگر وہ گمشدہ ہوئی تو)۔

تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ/ ایکس

جبکہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ’سگنل‘ ہو تو ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ گرین رہو، نہ کہ ریڈ۔

دلی پولیس کے اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے کمال کر دیا جبکہ ایک صارف دلی پولیس کو سراہتا دکھائی دیا۔

ایک صارف نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی صاحب غضب، خطرناک، پہلی بار دلی پولیس کو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔

india

social media

Delhi Police

girl friends