Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

مائیکروویو کے داغوں کو بغیر اسکرب کے 3 منٹ میں دورکریں

اس میں کوئی محنت نہیں ہے اور یہ سخت کیمیکلز سے پاک ہے
شائع 01 جون 2024 11:31am

اگرآپ اپنے مائکروویو کو باقاعدگی سے صاف کر رہی ہیں تو بھی مائکروویو پر لگے دھبوں کو ہٹانا ناقابل یقین حد تک مشکل محسوس ہوسکتا ہے۔

گھریلو ماہرین نے مائیکرو ویو کو صاف کرنے کا ایک فوری، آسان اور زیادہ موثر طریقہ دریافت کیا ہے، جس میں صرف تین منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔

آپ انہیں اپنے مائکروویو کو صاف کرنے کے لئے استعمال کرسکتی ہیں ، جس میں کوئی محنت نہیں ہے اور یہ سخت کیمیکلز سے پاک ہے۔

اس آسان صفائی کے طریقہ کار کا راز بھاپ کی طاقت کا استعمال ہے، جوآپ کے مائکروویو کو آسانی سے چکنائی سے پاک کردے گا اورآپ اسے آسانی سے مٹا سکتی ہیں۔

آپ کو صرف اسفنج، خالی سپرے بوتل اور کچھ قدرتی اجزاء کی ضرورت ہوگی، جو آپ کے باورچی خانے کی الماری میں پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔

سخت کیمیکلز کا استعمال کیے بغیر مائیکروویو کو صاف کرنے کا طریقہ

آپ کو ضروت ہوگی

  • پانی

  • لیموں کا رس

  • اسفنج

  • سپرے بوتل

صفائی کے اس طریقہ کار کے کام کرنے کے لئے سب سے اہم جزو لیموں کا رس ہے، جو مائیکروویو کو ایک ہی وقت میں صاف ، جراثیم سے پاک کرتا ہے۔

آپ اپنے مائکروویو کو صاف کرنے کے لئے سرکہ بھی استعمال کرسکتی ہیں، کیونکہ اس میں لیموں کے رس جیسی تیزابی خصوصیات ہوتی ہیں، لیکن اس میں تیز بو ہوتی ہے، جسے صاف کرنے کے لئے اضافی دھونے کی ضرورت ہوگی۔

سب سے پہلے اپنے اسفنج کو گیلا کریں، تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ سیچوریٹڈ ہو اور پھر گیلے اسفنج کو مائکروویو میں رکھیں۔

خالی سپرے کی بوتل کو آدھا پانی سے اورآدھے لیموں کے رس سے بھریں۔ مائیکروویو کے اندر لیموں اور پانی کے مرکب کے ساتھ اسپرے کریں ، بشمول آپ کے مائکروویو کے اوپر ، نیچے اور اطراف۔

اس کے بعد ، اپنے مائکروویو کو تقریبا دو منٹ کے لئے سیٹ کریں اور اسے آن کریں۔ ایک بار جب وقت ختم ہوجائے تو اسفنج کو مائیکروویو کے اندر چھوڑ دیں اور دروازہ چند منٹ کے لئے بند کردیں، جب تک کہ اسفنج مکمل طور پر ٹھنڈا نہ ہوجائے۔

اس کے بعد، دروازہ کھولیں اور اندر کے دھبوں کو صاف کرنے کے لئے اسفنج کو چاروں طرف گھمائیں، اندر کے داغ آسانی سے پھسل جائیں گے۔

آپ مائیکروویو کے بیرونی حصے کو صاف کرنے کے لئے بھی اسی اسفنج کا استعمال کرسکتی ہیں۔ لیجئے اپنے صاف اور تازہ خوشبو والے مائکروویو کا لطف اٹھائیں۔

lifestyle

Hacks

cleaning