Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خوراک خیبرپختونخوا کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف، سی سی پی او کو خط لکھ دیا

دھمکیاں دینے والے کا نام بھی بتا دیا
شائع 01 جون 2024 10:45am

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ انہیں معطل کئے گئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

وزیر خوراک نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف سی سی پی او کو خط لکھا، جس میں بتایا گیا کہ ڈی ایف سی نور حیات کو بے ضابطگیوں اور بدانتظامی پر معطل کیا گیا، اب مجھے معطل شدہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے نمبرز سے دھمکی آمیز کالیں آرہی ہیں۔

ابھی نندن کےمعاملےپرڈونلڈ ٹرمپ نےعمران خان کوفون کیا تھا، فواد چوہدری کا بڑا انکشاف

خط میں کہا گیا کہ معطل ڈی ایف سی نے بار بار ہراساں کرنا اور دھمکانا جاری رکھا ہے، نور حیات نے میرے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔

وزیر خوراک نے خط میں لکھا کہ معطل ڈی ایف سی کی طرف سے آنے والی کالیں خطرناک ہیں، یہ کالز مجھ سمیت میرے خاندان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

انہوں نے خط میں گزارش کی کہ مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے اور نور حیات کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

Zahir Shah Toru

KPK Food Minister

Threat Calls