Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر عفان قیصر نے ماریہ بی سے معافی مانگ لی

عوامی ردعمل سامنے آگیا
شائع 01 جون 2024 09:18am

حال ہی میں ڈاکٹر عفان قیصر نے ماریہ بی سے ان کے خلاف اپنی پچھلی ویڈیو پر معافی مانگی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ماریہ بی کے خلاف بنائی گئی اپنی ویڈیو پر واقعی شرمندہ ہوں۔ ماریہ بی کے خلاف بات کرنے کے بعد مجھے واقعی برا لگا۔ مجھے میرے دوست اور اسلامک پوڈکاسٹر علی نے بتایا کہ ماریہ بی کے بارے میں چیزیں واقعی مختلف ہیں۔ میں ذاتی طور پر بھی ماریہ بی کو پسند کرتا ہوں۔

ہر دوسرا شخص ماریہ بی ہے’ ، ڈاکٹر عفان قیصر نے فیشن ڈیزائنرکو آڑے ہاتھوں لے لیا

ڈاکٹر عفان کا کہنا تھا کہ ، مجھے اپنی ریسرچ ٹیم سے ان کے خلاف ایک ویڈیو ملی۔ میں نے ایک ایسی ویڈیو بنائی جو لاکھوں میں چلی گئی، ہدف ماریہ بی نہیں تھیں۔ میں نے ان کے پچھلے موقف پر اس کی مذمت کی۔ تو علی نے مجھ سے بات کی اور کہا کہ اب چیزیں مختلف ہیں، ماریہ بی انٹر سیکس کمیونٹی کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہیں۔ یہ واحد ویڈیو ہے جس کے بعد مجھے شرمندگی محسوس ہوئی، کیونکہ وہ اب بہت مختلف خاتون ہے۔

تربوز کے کاشتکاروں نے عفان قیصر کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

ڈاکٹر صاحب نے مزید کہا کہ، میں تسلیم کرنا چاہوں گا کہ میں غلط تھا۔ وہ اب بدل گئی ہے۔

واضح رہے کہ گمبٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عفان قیصر نے گذشتہ دنوں ماریہ بی، جو کہ معروف ڈیزائنر ہیں اور ایل جی بی ٹی کیو کے بارے میں کافی بولتی ہیں، پر تنقید کرتے ہوئے اپنے چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس میں انہوں نے طنز بھرے لہجے میں کہا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ہر تیسرا شخص ماریہ بی ہے۔ ماریہ بی کے اپنے انٹرنیشنل فیشن شوز میں ہم جنس پرستی پروہ نظریہ نہیں ہوتا، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر عفان قیصر کی معافی کی ویڈیو کو شدید عوامی ردعمل مل رہا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈاکٹر عفان قیصر کی سب سے نقصان دہ ویڈیو تربوز میں رنگ بھرنے والے کسانوں یا پھل فروشوں کے حوالے سے تھی۔ کیونکہ یہ بے بنیاد تھی اور اس سے پھل فروشوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ڈاکٹر عفان قیصر ایک مشہور پاکستانی ٹرانسپلانٹ ہیپاٹولوجسٹ اور گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ہیں، جو پاکستان کے سب سے بڑے جگر کی پیوند کاری پروگرام میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بہت سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر عفان قیصر کی معلوماتی ویڈیوز کی وجہ سے ان کی تعریف کرتے ہیں، جو وہ فیس بک اور یوٹیوب پر پوسٹ کرتے ہیں۔

فیس بک پر ان کے 35 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ ڈاکٹر عفان قیصر ٹرینڈنگ ویڈیوز کا جائزہ لینے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ بھی شروع کیا ہے، جس کے 200 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity