Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا فیروز خان دوبارہ شادی کر رہے ہیں؟

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 01 جون 2024 08:40am

آج کل اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے مطابق اداکار کی دوسری شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

یہ خبر یاسین لاکھانی نے شیئر کی ہے۔ یاسین لاکھانی کے مطابق فیروز خان کی شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں اور وہ دعا نامی لڑکی سے شادی کر رہے ہیں۔ انہوں نے فیروز خان کی مایوں تقریب کی ایک انسٹاگرام ریل بھی شیئر کی۔

سوشل میڈیا صارفین ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ فیروز خان کے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، لیکن کئی دیگر صارفین لڑکی سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

فیروز خان ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں، جو اپنی شاندار اداکاری کی صلاحیتوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ہٹ ڈراموں میں کام کیا, جن میں ”گل رعنا“، ”وہ ایک پل“، ”خانی“، ”دل کیا کرے“، ”عشقیہ“، ”حبس“ اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے خانی کے ذریعے شہرت حاصل کی، جو ایک بلاک بسٹر ڈرامہ تھا۔

واضح رہے کہ فیروز خان کو سال 2022 میں گھریلو تشدد کے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے سابق اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ اپنی طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔ اس تنازعہ کے بعد فیروز خان نے ایک سال تک میڈیا میں کام نہیں کیا۔ ان کے حالیہ مقبول ڈرامے ”خمار“ اور ”اکھاڑہ“ ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity