Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کا بڑا حصہ آج بھی شدید گرمی جھیلے گا، بارش کہاں ہوگی؟

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شائع 01 جون 2024 08:29am

کراچی سمیت ملک کا بڑا حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہ گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دادو اور تربت میں 49، سبی اور لسبیلہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے جنوبی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

karachi weather

Weather Updates

KARACHI HOT WEATHER