Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 01 جون 2024 08:13am

شرقپور شریف میں ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی خانپور سے لاہور جا رہی تھی کہ لال بلی کے قریب ٹائر پھٹ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شرقپور کی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ ممتاز، 30 سالہ ملک افضال اور 40 سالہ شاہد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

Punjab Accident