Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فیکٹ چیک : کیا کیپٹن امریکا نے واقعی اسرائیلی راکٹ پر دستخط کیے؟

وائرل تصویر پر اداکار کا بیان بھی سامنے آگیا

مشہور ہالی ووڈ فلم ’کیپٹن امریکا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مقبول اداکار ’کرس ایونز‘ سے متعلق خبریں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اسرائیلی فوجی کے ساتھ مل کر ایک گولہ بارود پر’ دستخط’ کیے۔

اداکار کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گولہ بارود پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مگر کیا تصویر میں نظر آنے والا منظر واقعی ایک حقیقت ہے؟

مذکورہ تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار اپنے دفاع میں بول پڑے اور اپنی وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت بیان کی۔

کرس ایونز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر انٹرنیٹ پرتیزی سے وائرل ہونے والی تصویر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اسٹوری پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر سال 2016 میں USO کے دورے کے دوران لی گئی تھی۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں اداکار، کھلاڑیوں اور موسیقاروں کے ایک گروپ کے ساتھ اپنی سروس کے اراکین کو داد فراہم کرنے گیا تھا۔

کرس نے سچائی بتاتے ہوئے کہا کہ جس چیز پر ان سے دستخط کرنے کو کہا گیا تھا وہ دراصل کوئی بم، یا میزائل یا کسی بھی قسم کا کوئی ہتھیار نہیں بلکہ ایک ڈسپلےتھا جو صرف نمائش کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

مگر سوشل میڈیا صارفین اداکار کی جانب سے وضاحت دینے کے باوجود انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں نسل کشی کا سلسلہ کئی مہینوں سے جاری ہے مگر کرس ایونز کی جانب سے اس پر کوئی مذمت کی گئی نہ ہی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی ایک لفظ بھی کہا ہو۔

ایک صارف نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ“کرس ایونز کی یہ وضاحت اپنے دفاع کے لیے ہوسکتی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے اپنا سوشل میڈیا ہینڈل فلسطینیوں کی حمایت میں بولنے کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا، یہ واقعی بہت برا ہے۔

بھارتی ماہر امراض جلد ڈاکٹر سیما کے مطابق جب آپ شاور کرتے ہیں تو آپ اتنا پانی بھی ضائع کرتے ہیں،مگر بالٹی سے نہانے کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ بالٹی کا استعمال کرتے ہوئے نہانے میں کم وقت لگتا ہے اور یہ عمل آپ کی اسکن کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

hollywood

Fact Check