Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھی صحت کیلئے شاور سے نہانا بہتر ہے یا پھر بالٹی سے؟

ماہرین نے دیر تک شاور لینے کا نقصان بھی بتا دیا
شائع 31 مئ 2024 11:56pm

اکثر افراد شاور لینے کو ترجیح دیتے ہیں مگرمتعدد طبی ماہرین کہتے ہیں کہ غسل کے لیے شاور کا استعمال ٹھیک نہیں اور طویل شاور لینے سے آپ کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب بالٹی سے نہانے کے کئی فوائد بتائے گئے ہیں جس میں پہلا بڑا فائدہ ’پانی کی بچت‘ ہے۔ جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر تک شاور لینے سے جسم میں سوزش (سوجن) پیدا ہوجاتی ہے۔

ایکزیما (Eczema) جلد کی ایک ایسی کنڈیشن ہے جو سوزش کا سبب بنتی ہے۔ یہ اس وقت شدت اختیار کرتی ہے جب آپ زیادہ دیر تک شاور لیں یا پھر طویل بارش میں نہائیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر اس بات کا خیال نہ رکھا جائے تو خارش، خشکی، دھبے، چھالے یہاں تک انفیکشن کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایکزیما کی وجہ سے پیدا ہونے والی جلد کی خشکی پر قابو پانے کے لیے طویل شاور سے گریز کیا جائے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق شاور لینے کا نقصان یہ بھی ہے کہ اس سے نکلنے والے بکٹیریا سے پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے تھکاوٹ، خشک کھانسی، سانس کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

صحت

Health Department