Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنیٰ زیدی کانز فلم فیسٹیول میں چھا گئیں، 2 بڑے اعزازات اپنے نام کئے

بڑی کامیابی کی خبر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔
شائع 31 مئ 2024 11:49pm

یمنیٰ زیدی جہاں پاکستانی ڈراموں میں چھائی ہوئی تھیں وہیں اب ان کی فلم نے بڑا کمال کر دیا۔

پاکستانی شوبز اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم ’نایاب‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایونٹ ’کانز فیسٹیول‘ میں دھوم مچا دی۔

ڈرامہ تیرے بن سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی فلم “ نایاب “کو کانز فلم فیسٹیول میں دو بڑے اعزازات سے نوازا گیا۔اس بڑی کامیابی کی خبر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں فلم ’نایاب‘ کو دئے گئے اعزازات کی تصاویر شامل کی گئیں اور پوسٹ کے کیپشن میں فلم کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

نایاب کو ’بہترین بین الاقوامی فلم ’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بیسٹ فرسٹ ٹائم فلم میکر فلم کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اپنے نام کر بیٹھے۔

واضح رہے یمنیٰ زیدی کی فلم نایاب رواں برس 26 جنوری کو ریلیز کی گئی۔

Lollywood

Pakistani Actress

Cannes Film Festival