Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی آرامکو نے گو پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لیے

پاکستان میں 1100 سے زائد ریٹیل دکانیں ہیں جو پیٹرول، ڈیزل اور لبریکنٹس فراہم کرتی ہیں، گو پاکستان
شائع 31 مئ 2024 09:14pm

دنیا کی سب سے بڑی انٹیگریٹڈ انرجی اور کیمیکل کمپنی سعودی آرامکو نے گیس اینڈ آئل (گو) پاکستان میں 40 فیصد حصص خریدینے کا عمل مکمل کرلیا۔

یہ بات سعودی تیل کی کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہی۔ گو، ایک متنوع ڈاؤن اسٹریم ایندھن، لبریکنٹس اور کنوینیئنس اسٹورز آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر گو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کی 1100 سے زائد ریٹیل دکانیں ہیں جو پیٹرول، ڈیزل اور لبریکنٹس فراہم کرتی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اس خریداری کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا جو سعودی آرامکو کی پاکستان میں پہلی ڈاؤن اسٹریم ریٹیل سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے اور مارکیٹوں میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی ریٹیل موجودگی کا اشارہ ہے۔

سعودی تیل کمپنی آرامکو نے پاکستانی فیول انڈسٹری میں انٹری دے دی

آرامکو کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر مفتی نے کہا کہ “ہماری عالمی ریٹیل توسیع میں تیزی آ رہی ہے اور یہ حصول ہمارے سفر میں ایک اہم اگلا قدم ہے۔

گو کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم آرامکو کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

یاسر مفتی نے کہا، ہم آرامکو کے عالمی شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں ایک اور اعلی صلاحیت کے اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور نئے مواقع کو کھولنے اور بیرون ملک آرامکو برانڈ کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنے وسائل اور مہارت کو یکجا کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ ماہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے آرامکو کی جانب سے گو میں 40 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دی تھی۔

مارچ میں آرامکو نے چلی میں متنوع ایندھن اور لبریکنٹس خوردہ فروش ایس میکس ڈسٹریبیون ایس پی اے میں 100 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔

گزشتہ سال دسمبر میں آرامکو نے گو پاکستان میں 40 فیصد حصص کے حصول کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

اس وقت اقتصادی ماہرین نے اس پیش رفت کو زرمبادلہ کی کمی سے دوچار پاکستان کے لیے مثبت قرار دیا تھا۔

ایف ڈی آئی کی آمد کو راغب کرنا ملک کے لئے ایک اہم چیلنج رہا ہے ، جس نے مالی سال 24 کے جولائی تا اپریل میں 1.46 بلین ڈالر حاصل کیے جو گزشتہ مالی سال (مالی سال 23) کے اسی عرصے میں 1.35 بلین ڈالر کے مقابلے میں 11 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

Aramco

saudi company

go pakistan