Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان نے اب تک کتنی سیریز جیتیں؟

میگا ایونٹ کے بعد سے گرین شرٹس کو مسلسل ناکامیوں کا ہی سامنا رہا
شائع 31 مئ 2024 08:53pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فانئل کھیلنے والی ٹیم 2 برس میں صرف آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرسکی۔

قومی ٹیم کو اس دوران افغانستان جیسی کمزور حریف نے 1-2 سے شکست دی، اس سیریز میں بابر کے نائب شاداب نے قیادت کے فرائض نبھائے جبکہ بابر کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم پاکستان کے ہوم گراؤنڈ سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے اوے ٹورز میں گرین شرٹس کو 0-2 اور 1-4 سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئرلینڈ کے خلاف بھی قومی بمشکل سیریز بچانے میں کامیاب ہوئی اور 1-2 سے سیریز جیتی۔

مسلسل ناکامیوں کے پنجوں میں گھیری گرین شرٹس کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں گروپ اے میں بھارت، امریکا، کینیڈا اور آئرلیںڈ شامل ہیں۔

t20 series

t20 cricket

ICC T20 World Cup

T20 WORLD CUP 2022

Pakistan vs England

t20 world cup 2024