Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

کیا ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے؟

دونوں شخصیات نے اپنا فیصلہ سنا دیا
شائع 31 مئ 2024 08:25pm

بھارتی شوبز کی معروف جوڑی ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا کی زینت بننی ہوئی ہے ۔

لیکن اب دونوں شخصیات نے اپنا اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے مابین علیحدگی کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی سال ریلیشن میں رہنے والے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی جوڑی نے باہمی اتفاق اور رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

پنک ویلا نامی ویب سائٹ کے مطابق دونوں فلمی شخصیات سنجیدہ رشتے میں جڑے ہوئی تھے مگر اب دونوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں کو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے معاملے کو انتہائی مہذب انداز سے نمٹانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ملائکہ اور ارجن کپور کے درمیان گزشتہ برس 2023 سے ہی علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں جس کے بعد اب جا کر دونوں کے درمیان الگ ہوجانے کی تصدیق سامنے آئی۔

علاوہ ازیں ملائیکہ اروڑا کی ارباز خان سے شادی 12 دسمبر 1998 کو ہوئی تھی جس کے بعد سال 2017 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ ملائکہ اور ارباز خان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان ہے۔

Bollywood actress

Bollywood Actors