Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن عباس کی انگریز لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصاویر وائرل

قسم سے میں نے کچھ نہیں کیا، محسن عباس حیدر کا وضاحتی بیان
شائع 31 مئ 2024 08:12pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارمحسن عباس حیدر کی غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ نامناسب تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو طیش میں مبتلا کردیا۔

محسن عباس حیدر کی جانب سے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ غیر ملکی خواتین کے ساتھ ایک سوئمنگ پول میں پوز بنواتے دکھائی دیے۔

اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ’بیٹ دی ہیٹ ود بابا اینڈ بیبز‘ جس پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹ کیا۔

محسن عباس کی وائرل تصویر پر شگفتہ اعجاز نے حیرانگی بھرے انداز میں لکھا ’پریم‘ جس پر محسن عباس نے وضاحت کے طور پر ریپلائی کرتے ہوئے لکھا یہ تصویر نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے، قسم سے میں نے کچھ نہیں کیا’ـ

محسن عباس کی نامناسب وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے۔ وہیں ایک اور صارف نے کمنٹ میں لکھا بھائی یہ تصویر ڈیلیٹ کرو اور توبہ توبہ کرو۔