Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہر شہر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر خواتین اور بچوں کا احتجاج

مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکال کر ہاتھوں میں بینرز اٹھاکر شدید نعرے بازی کی
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 12:13am

پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہر شہر خواتین اور بچے سراپا احتجاج رہے ۔ کہیں سڑکیں بلاک کر دی گئیں تو کہیں مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکال کر ہاتھوں میں بینرز اٹھاکر شدید نعرے بازی کی۔

کراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج

کراچی کےعلاقے لیاری ایکسپریس وے پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر خواتین سڑکوں آگئیں ،مظاہرین نے ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

تاہم کئی گھنٹے کے بعد لیاری ایکسپریس وے پر جاری احتجاج ختم کر دیا گیا۔ گارڈن انٹر چینج کے قریب ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔

نصیرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر مظاہرے

قمبر شہدادکوٹ کے علاقے نصیرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی ، ہاتھوں میں بینرز اٹھائے شہریوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے زرعی پانی کی مکمل فراہمی کی جائے۔

مردان میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج

مردان میں بھی شہریوں نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نےمحب روڈکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے واپڈااہلکاروں کےخلاف نعرےبازی بھی کی ۔

protest

Loadshedding

ACUTE WATER SHORTAGE