Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی فوج نے بندوق بردار کتا بنا لیا

کم وقت میں اپنے دشمن کو ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چینی فوج
شائع 31 مئ 2024 07:30pm

چین اپنی منفرد ایجادات سے پہلے ہی مشہور ہے کہ اب اس نے ایک ایسا ’روبوٹک کتا‘ تیار کرلیا جو دشمن کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے مشین گن کی صلاحیت سے لیس پھرتی سے حملہ کرنے والا روبوٹ کتا تیار کیا گیا ہے جسے ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا جس کے اندر ایک بیٹری نصب ہے۔

جدید فیچرز سے لیس مذکورہ روبوٹ یہ کتا لگاتار دو سے تین گھنٹے دوڑ لگا سکتا ہے ساتھ ہی یہ آگے بڑھنے کے ساتھ پیچھے کی جانب بھی تیزی سے دوڑ لگا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپنے شکار پر چھلانگ لگا کر بھی حملہ کرسکتا ہے۔ روبوٹ کتے کا وزن 50 کلو گرام ہے اور اس کے اندر مشین گن نصب ہوتی ہے جو اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بناتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روبوٹ کتا اپنے راستوں کی منصوبہ بندی بھی کرسکتا ہے، اور اپنے ہدف تک پہنچنے کے ساتھ رکاوٹوں سے بھی بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چینی فوج کے مطابق یہ ایجاد شہری علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں میں بے مثل ثابت ہوگا۔

ملٹری طرز پر تیار کیا گیا یہ کتا چین اور کمبوڈیا کی مشقوں کے دوران پیش کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روبوٹک کتے کی قیمت 2 ہزار 800 ڈالر سے لے کر 1 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

Latest Technology