Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

جانوروں سے بات کرنے والوں کیلئے اربوں روپے انعام کا اعلان

اس کے لیے اے آئی سے مدد لی جا سکتی ہے
شائع 31 مئ 2024 05:40pm

جانوروں سے بات کرنے والے افراد کے لیے اربوں روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کے ساتھ گفتگو کرنے والے سائنسدانوں کے لیے اربوں روپے کی آفر کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام جیریمی کولر فاؤنڈیشن اور تل ابیب یونیورسٹی کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔

اس انعامی پروگرام کو منعقد کرنے والے پروفیسر یوسی یوول نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں جانوروں کے جملوں کو سمجھنے اور ان کے مواصلاتی نمونوں کے بارے میں سائنسدانوں کی سمجھ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر ماہرین صحیح طور پر جانوروں کی باتیں اور ان کے جملوں کو سمجھنے میں کامیاب ہوگئے تو انہیں 10 ملین ڈالر (پاکستانی 2 ارب سے زائد)کی بڑی رقم سے نوازا جائے گا۔

جبکہ 1ملین ڈالر سالانہ اُن محققین کو بطور انعام دیے جائیں گے جنہوں نے جانوروں کی بولی سمجھنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مہارتوں (AI) کا استعمال کیا ہوگا۔

ٹیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انعام جانوروں کے جذبات کو سمجھنے کے لیے مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے، جس سے جانوروں کے حقوق سمجھنے میں اہم مدد ملے گی۔

animals

Artificial Intelligence (AI)