Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: تیز رفتار پولیس وین کھائی میں جاگری، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی

زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 06:00pm

راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں میں تیز رفتاری کے باعث پولیس وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں سرکاری گاڑی میں کام سے جا رہے تھے کہ گھنوئیاں موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔

ہائی ایس گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے تحصیل اسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، سرکاری وین میں ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں، ڈرائیور، گن مین اور آپریٹر سوار تھے ۔

دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق گاڑی کو نکالنے کے لیے کرین بلائی گئی، کھائی میں گری گاڑی کو ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے بعد باہر نکالیا۔

rawalpindi

fall into deep

dsp kotli