Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی سیکیورتی فووسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
شائع 31 مئ 2024 03:47pm

سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے قصور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے۔

اہلِ علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

security forces

PESHAWAR OPERATION

TWO TERRORISTS KILLED