خیبرپختونخوا حکومت کا بجلی بقایاجات کیلیے جرگے سے مدد لینے کا فیصلہ
بجلی نادہندگان بقایاجات کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے، حکومت کی حکمت عملی تیار
خیبرپختوںخوا حکومت نے بجلی لوڈمینجمنٹ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی جبکہ بجلی بقایاجات کےلیے جرگے سے مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق لائن لاسز والے 177 فیڈرزمیں سے 50 فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے کیا جائےگا جبکہ نادہندگان بجلی بقایاجات کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے۔
دستاویز کے مطابق پیسکو لوڈمینجمٹ کا شیڈول جاری کرے گااورفالٹ دورکرے گا۔ علاوہ ازیں بجلی کے بقایاجات کے لیے جرگے سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ 10 روزمیں بجلی چوری پر195مقدمےکی درخواست دی گئی، بجلی چوری کے30مقدمات درج، 3افراد گرفتارہوئے، بقایاجات کی مد میں نادہندگان سے60لاکھ سےزیادہ وصولی کی گئی۔
KPK
KPK Government
مقبول ترین
Comments are closed on this story.