Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں سلنڈر پھٹتے ہیں،سندھ حکومت کے کھا کھاکر پیٹ نہیں پھٹتے، حلیم عادل شیخ

عوام کے مقدر میں کیا صرف موت رہ گئی؟ وزیرِ اعلیٰ کو فوٹو سیشن سے غرض ہے، میڈیا سے گفتگو
شائع 31 مئ 2024 03:18pm

سندھ کے سابق قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں سلنڈر پھٹتے ہیں، کھا کھاکر سندھ حکومت کے پیٹ نہیں پھٹتے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کے مقدر میں کیا اب صرف موت رہ گئی ہے۔ حیدرآباد کے سانحے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

ایک سوال پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ اسپتال آتے ہیں اور فوٹو سیشن کرواکے واپس چلے جاتے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کے میئر شہر سے دشمنی کر رہے ہیں۔

Sindh government

HYDERABAD CYLINDER BLAST

HALIM ADIL SHEKH

PHOTO SESSIONS ONLY