Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

منڈپ سے دلہن اغوا کرنے والا ملزم پکڑا گیا

ملزم نے دلہن کے والد اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا
شائع 31 مئ 2024 02:51pm
تصویر بذریعہ: ٹی حب
تصویر بذریعہ: ٹی حب

بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو کہ سب کو حیران کردیتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں بھارتی شہر میں شادی کی تقریب کے دوران کچھ ایسا ہوا ہے کہ جس پر بھارتی میڈیا نے بھی خوب توجہ دی ہے۔

ریاست مدھیا پردیش کے علاقے اشکوک نگر میں 22 سالہ دلہن شادی کے منڈپ میں موجود تھی کہ اسی دوران سلیم خان عرف کالو نے حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شادی بھوپال شہر میں خاتون کی رہائشگاہ پر جاری تھی کہ اسی دوران کالو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔

واقعہ شام 6 بجے پیش آیا تھا، جب کالو اپنے ساتھیوں جودھا، سمیر اور شاہ رخ کے ہمراہ خاتون کے گھر پہنچا، تاہم خاتون کی مزاحت پر لڑکی کی فیملی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شادی کے 12 دن بعد دلہن لڑکا نکلا

تشدد کے واقعے میں لرکی کے والد کی ٹانگ اور بھائی کا بازو ٹوٹ گیا تھا، جبکہ ملزمان کی جانب سے خاتون کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالو نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسے ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل بھی کرتا تھا، تاہم شادی کی خبر پر لڑکی کے گھر پہنچا۔

مٹی میں سونے کی موجودگی کی افواہ پر پورا گاؤں اُمڈ آیا، دفعہ 144 نافذ

ہاتھوں میں تلوار سمیت ڈنڈے اٹھائے ملزمان نے زبردستی خاتون کو منڈپ سے اٹھا لیا اور اسے باہر روڈ پر لے آئے، اغوا کی غرض سے آئے ملزمان لڑکی کے گھر والوں کی چیخ و پکار کے باعث موقع سے فرار ہوگئے۔

تاہم جاتے جاتے ملزمان کی جانب سے دلہے اور دلہن کے گھر والوں کو بھی دھکمیاں دیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیس رجسٹرڈ کرنے میں تاخیر کی جا رہی تھی بعدازاں خاتون اور اس کے والد کی مدعیت میں کیس درج کر لیا ہے۔

india

Wedding

fight