Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان کی کمرہ عدالت میں موجودگی کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی

عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 4 جون تک ملتوی کردی
اپ ڈیٹ 31 مئ 2024 03:31pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 4 جون تک ملتوی کردی گئی۔ نیب ٹیم آج 9 گواہوں کو لے کر کمرہ عدالت میں پیش ہوئی تھی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا اظہر صدیق، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے وکیل عثمان گل پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، وکلاء صفائی نے عثمان گل پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

عدالت نے کہا کہ وکلا گرفتار نہیں ہیں، سماعت ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جس پر وکلا صفائی نے مؤقف دیا کہ گواہوں پر جس وکیل نے جرح کرنی ہے ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا ہے وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تاہم وکلا کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے چار جون تک ملتوی کردی۔

bushra bibi

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN Adiyala Jail