کون سا پاکستانی ادارہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کر رہا ہے؟
ملک کے معروف آٹو میکر نے اگست میں پہلی الیکٹرک گاڑی مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا
معروف آٹو موبائل مینوفیکچرر دیوان فاروق موٹرز نے الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان کردیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پہلی الیکٹرک گاڑی اگست میں مارکیٹ میں لائی جائے گی۔
دیوان موٹرز نے الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے لیے ایکو گرین موٹرز لمٹیڈ سے اشتراکِ عمل کیا ہے۔ دونوں ادارے مل کر Honri-VE ماڈل تیار کریں گے۔
کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال اگست میں پہلی الیکٹرک گاڑی منظرِعام پر آئے گی۔ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔
ساتھ ہی ساتھ دیوان موٹرز نے ’کِیا‘ اسپیشلائزڈ وہیکل ’کِیا شہزور‘ کی کمرشل پروڈکشن بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس گاڑی کو لانچ کرنے کی تقریب 4 جون کو ہوگی۔
electric vehicles
DEWAN MOTORS
AUGUST 2024
KIA SHAHZORE
PRODUCTION RESUMES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.